ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست تلنگانہ کی آمدنی میں 52,750 کروڑ روپئے کمی کا اندیشہ، بجٹ میں ترمیم کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

ریاست تلنگانہ کی آمدنی میں 52,750 کروڑ روپئے کمی کا اندیشہ، بجٹ میں ترمیم کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

Sun, 08 Nov 2020 21:58:53    S.O. News Service

حیدرآباد،8؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا بحران سے مالیاتی سال 2020-21 میں ریاست کی آمدنی 52,750 کروڑ روپئے گھٹ جانے کا محکمہ فینانس کے عہدیداروں نے چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات میں اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ 2020-21 کے تخمینہ بجٹ میں تبدیلیاں اور ترمیمات کو لازمی قرار دے کر رپورٹ پیش کی ہے ۔

چیف منسٹر کے سی آر نے آج پرگتی بھون میں محکمہ فینانس کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے عبوری بجٹ کا جائزہ لیا ۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ ریاست کو ٹیکس اور غیر ٹیکس سے 2019-20 میں اپریل سے اکتوبر تک 7 ماہ کے دوران 39,608 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ۔ مالیاتی سال 2020-21 میں اکتوبر تک 33,704 کروڑ روپئے حاصل ہوئے۔ ریاست کی شرح آمدنی 15 فیصد ہونے کا اندازہ کرتے ہوئے 2020-21 بجٹ کی تجاویز تیار کی گئی  تھی ۔ تاہم کورونا بحران کی وجہ سے آمدنی کا تناسب 15 فیصد تک نہیں بڑھا اور گذشتہ سال جو آمدنی ہوئی تھی وہ آمدنی بھی اس سال نہیں ہوئی۔

2020-21 میں ریاست کو محصول و غیر محصول 67,608 کروڑ روپئے آمدنی کا بجٹ میں اندازہ تھا مگر آمدنی صرف 33,704 کروڑ روپئے ہی ہوئی  ہے ۔ 33,904 کروڑ روپئے کی آمدنی گھٹ گئی ہے ۔ ریاست سے مرکز کو ملنے والے ٹیکس میں ریاست کی حصہ داری گھٹی ہے ۔ تلنگانہ کو 2020-21 میں 16,727 کروڑ روپئے ٹیکس میں حصہ داری کا مرکزی بجٹ میں تذکرہ کیا گیا ۔ جس کے مطابق مالیاتی سال 2020-21 میں اپریل تا اکٹوبر ٹیکس حصہ کے طور پر 8,363 کروڑ روپئے حاصل ہونا چاہئے تاہم صرف 6339 کروڑ ہی وصول ہوئے ہیں ۔ ٹیکس میں تاحال 2025 کروڑ کی حصہ داری گھٹی ہے ۔ سال 2020-21 کے اختتام تک 16,727 کروڑ کی بجائے 11,898 کروڑ روپئے وصول ہوسکتے ہیں جس سے ٹیکس حصہ داری 4829 کروڑ گھٹ رہی ہے ۔

مرکز کی اسکیمات کے تحت مرکز سے تلنگانہ کو سال 2020-21 میں 9725 کروڑ روپئے وصول طلب ہیں ۔ جس کے تحت اکٹوبر تک 5673 کروڑ روپئے وصول ہونا چاہئے ۔ مگر ابھی تک صرف 4592 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں ۔ اکٹوبر تک وصول ہونے والے فنڈز میں 1081 کروڑ روپئے گھٹے ہیں ۔ رواں سال کے اختتام تک 9725 کروڑ کے منجملہ 8923 کروڑ روپئے وصول ہونے کا امکان ہے ۔ مرکز ی اسکیمات سے ملنے والے فنڈز میں 802 کروڑ روپئے گھٹ رہے ہیں ۔ ریاست کی جملہ آمدنی 52,750 کروڑ روپئے گھٹ رہی ہے ۔ جس کے پیش نظر ترجیحات اور منصوبہ تیار کرنے کی چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔۔


Share: